کورونا بارے ضابطہ کار پر عمل درآمد کی صورت میں ریاست، حکومت اور عوام سرگرمیاں احسن انداز میں جاری رکھ سکتے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وبا کے خلاف ضابطہ کار پر حقیقت میں عمل کیا جائے تو اس سے ریاست، حکومت اور عوام اپنی سرگرمیاں احسن انداز میں جاری رکھ سکتے ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور شیعہ علمائے کرام کے درمیان محرم الحرام کے موقع پر کورونا وائرس سے …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وبا کے خلاف ضابطہ کار پر حقیقت میں عمل کیا جائے تو اس سے ریاست، حکومت اور عوام اپنی سرگرمیاں احسن انداز میں جاری رکھ سکتے ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور شیعہ علمائے کرام کے درمیان محرم الحرام کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے اتفاق رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام طبقہ فکر کے علمائے کرام قومی امور پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس اور مجالس کے اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، نماز تراویح کے دوران جس طرح ضابطہ کار پر عمل کیا گیا اسی طرح محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے پر وفاقی وزرائ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر، صوبائی گورنرز اور شیعہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔