اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک آفت ہے، پوری دنیا اس کا مقابلہ کر رہی ہے، وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت کے کامیاب اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا تھا اور اب بھی اسی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کہ ابھی حکومت کے پونے تین سال …
کورونا وائرس ایک آفت ہے، پوری دنیا اس کا مقابلہ کر رہی ہے، اپوزیشن وبا ختم ہونے کے بعد جتنے جلسے کرنے ہیں کر لے،کوئی نہیں روکے گا،معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک آفت ہے، پوری دنیا اس کا مقابلہ کر رہی ہے، وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت کے کامیاب اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا تھا اور اب بھی اسی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کہ ابھی حکومت کے پونے تین سال باقی ہیں، وبا ختم ہونے دیں اس کے بعد جتنے جلسے کرنے ہیں، کر لیں کوئی نہیں روکے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ایسی تقریبات نہ ہوں جس سے وبا پھیلنے کا خدشہ ہو۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر معاشی سرگرمیاں بند کرنے کیلئے بڑا دبائو ڈالا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈائون پالیسی اپنائی تاکہ غریبوں پر اثر نہ پڑے اور معیشت بھی چلتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پوری کابینہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف برادارن کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وبا کی دوسری لہر کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متوازن ماحول کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور صنعتوں کو بند نہیں کیا جائے گا تاکہ لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی دادی کے انتقال پر سیاست کر رہی ہیں، انہیں دادی کے انتقال کی اطلاع دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں تھی، مریم نواز اس وقت بلور ہاﺅس میں تھیں جب ان کی دادی کا انتقال ہوا لیکن اس کے باوجود وہ انٹرویو دیتی رہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگے ہوئے ہیں اسلئے وہ اپنی والدہ کی تدفین کیلئے بھی وطن واپس نہیں آ رہے۔








