اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بین لاقوامی تجارت توقعات سے کم سکڑے گی جبکہ اس کی بحالی کی شرح بھی سابقہ اندازوں سے کم رہنے کی توقع ہے۔ عالمی ادارہ تجارت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حقائق پر مبنی اندازوں کے مطابق رواں سال 2020ءکے دوران بین الاقوامی تجارت میں 9.2 فیصد سکڑائو …
کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بین لاقوامی تجارت توقعات سے کم سکڑے گی ، ڈبلیو ٹی او

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بین لاقوامی تجارت توقعات سے کم سکڑے گی جبکہ اس کی بحالی کی شرح بھی سابقہ اندازوں سے کم رہنے کی توقع ہے۔ عالمی ادارہ تجارت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حقائق پر مبنی اندازوں کے مطابق رواں سال 2020ءکے دوران بین الاقوامی تجارت میں 9.2 فیصد سکڑائو متوقع ہے جبکہ قبل ازیں اس حوالہ سے تخمینہ تھا کہ جاری مالی سال میں عالمی تجارت میں 12.9 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پہلے سے جاری اندازوں میں کہا گہا تھا کہ رواں سال میں کورونا وائرس کے بعد معاشی بحالی کی صورتحال میں عالمی تجارت کی شرح نمو 2.13 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ڈبلیو ٹی او نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی تجارت کی شرح نمو رواں سال گزشتہ تخمینوں کے مقابلہ میں 7.2 فیصد تک کم رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔








