کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یونیسیف اورآئی اوایم کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرکی گرانٹ پر جاپانی حکومت کے شکر گذارہیں، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماداظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقتصادی امورکے وفاقی وزیرحماداظہر نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔بدھ کو ٹویٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یونیسیف اورآئی اوایم کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرکی گرانٹ پر جاپان کی حکومت کے شکر گذارہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جاپان نے صحت عامہ کے شعبہ …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقتصادی امورکے وفاقی وزیرحماداظہر نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔بدھ کو ٹویٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے یونیسیف اورآئی اوایم کے ذریعے 20 لاکھ ڈالرکی گرانٹ پر جاپان کی حکومت کے شکر گذارہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ جاپان نے صحت عامہ کے شعبہ میں منصوبوں کیلئے خرچ نہ ہونے والی گرانٹس میں سے 2.5 ارب روپے مختص کئے ہیں جووباءسے نمٹنے کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔

مزید خبریں