اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس (کووڈ 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کےلئے طبی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے، یہ خصوصی طیارہ کے ذریعے پہنچے والی طبی سامان کی پہلی کھیپ تھی جبکہ مزید طبی ترسیل متحدہ عرب امارات سے جلد پاکستان پہنچنے والی ہے تاکہ کورونا سے نمٹنے میں …
کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کےلئے طبی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) کورونا وائرس (کووڈ 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کےلئے طبی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے، یہ خصوصی طیارہ کے ذریعے پہنچے والی طبی سامان کی پہلی کھیپ تھی جبکہ مزید طبی ترسیل متحدہ عرب امارات سے جلد پاکستان پہنچنے والی ہے تاکہ کورونا سے نمٹنے میں برادر پاکستانی عوام اور حکومت کی مدد کی جاسکے۔ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبائی مرض کے مقابلے کےلئے یہ غیر معمولی اقدام ابو ظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔








