اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ای کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو ای کامرس کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے …
کورونا وائرس کی وبا کے دوران ای کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد کا ای کامرس کونسل کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ای کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو ای کامرس کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی آسان رسائی کی بدولت ای کامرس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران ای کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک کر کے مارکیٹ رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔








