کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

ہری پور۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، مکمل طور پر گھروں میں …

ہری پور۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، مکمل طور پر گھروں میں ٹھہرنے کی کوشش کریں۔انہوںنے کہا کہ کورونا عالمی وباء پھیل چکی ہے ہے جس کے موثر تدارک کیلئے عوام کسی بھی قسم کے خوف و ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں وبائی صورتحال کے پیش نظر عوامی مفاد میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی، 300 سے کم یونٹ بجلی بل اور 2000 سے کم گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے عوام کو تین اقساط کی سہولت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مزدورں کیلئے 200 ارب، غریب خاندانوں کیلئے 150 ارب روپے سمیت دیگر ریلیف پیکیچ کیلئے 1200 ارب روپے کی خطیر رقم کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اس عالمی وباء سے بچنے اور روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔