کورونا وائرس کے 1708 کیس، 21 اموات رپورٹ،31 ہزار 989 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 708 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 21 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 20 افراد ہسپتالوں میں اور 1 مریض …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 708 افراد کے کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آئے اور 21 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 20 افراد ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 989 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 273, پنجاب میں 11 ہزار 388, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 877, اسلام آباد میں 5 ہزار 453, بلوچستان میں 688,گلگت بلتستان میں 372, آزاد کشمیر میں 938 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 855 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 197 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 911, بلوچستان میں 16 ہزار 195, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394، اسلام آباد میں 22 ہزار 432, خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 69، پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار 831 اور سندھ میں 1 لاکھ 51 ہزار 352 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 690 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 429 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 294 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 247 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 154 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 114 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 47 لاکھ 73 ہزار 496 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 736 ہسپتالوں میں 1 ہزار 237 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں