اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران دوسرے ممالک کے مقابلہ میں سعودی عرب میں کم سے کم پاکستانی بیروزگار ہوئے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے …
کورونا وباءکے دوران دوسرے ممالک کے مقابلہ میں سعودی عرب میں کم سے کم پاکستانی بیروزگار ہوئے،زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران دوسرے ممالک کے مقابلہ میں سعودی عرب میں کم سے کم پاکستانی بیروزگار ہوئے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے 30 لاکھ پاکستانیوں کی دیکھ بھال کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب دورہ کے خواہش مند ہیں، جہاں وہ دوسرے شعبوں کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں بات چیت کے لیے پر امید ہیں۔








