کورونا وبا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، فیصل سلطان

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وبا پھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنا خطرناک اثر بھی دکھا رہی ہے، بہتر حالات میں کورونا سے شرح اموات 2فیصد سے نیچے تھی، اب 7.5فیصد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وبا پھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنا خطرناک اثر بھی دکھا رہی ہے، بہتر حالات میں کورونا سے شرح اموات 2فیصد سے نیچے تھی، اب 7.5فیصد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔