اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابوپایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز …
کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابوپایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، پاکستان چینی ڈاکٹرز کے تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے طبی سہولیات، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابوپایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کورونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ جمعہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت،چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اتراہے۔








