کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات ، محمد اشفاق صدر اورمحمد ہارون سیکرٹری جنرل منتخب،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوررانامحمداقبال خان کی مبارکباد

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد اشفاق صدر جبکہ عمران احسان سینئر نائب صدر، شیخ زین العابدین نائب صدر، محمد ہارون سیکرٹری جنرل، رانا بلال فنانس سیکرٹری اور افضل سیال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔اسی طرح نعمان نور نائب صدر لوئر کورٹس، سلیمان اعوان سیکرٹری انفارمیشن اور اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا منتخب ہوئے۔ انتخابات ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین الیکشن کمیٹی وسینئر صحافی …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد اشفاق صدر جبکہ عمران احسان سینئر نائب صدر، شیخ زین العابدین نائب صدر، محمد ہارون سیکرٹری جنرل، رانا بلال فنانس سیکرٹری اور افضل سیال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔اسی طرح نعمان نور نائب صدر لوئر کورٹس، سلیمان اعوان سیکرٹری انفارمیشن اور اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا منتخب ہوئے۔ انتخابات ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین الیکشن کمیٹی وسینئر صحافی گل چمن شاہ کی سربراہی میں سینئر صحافیوں شاداب ریاض اورحبیب چوہان پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں کرائے گئے ۔ انتخابات میں چالیس کورٹ رپورٹرز نے شرکت کی۔

انتخابی عمل میں سینئر صحافی جلیل الرحمن، ساجد ضیا ،ملک اشرف، فیصل خان، عارف ملک، عبد الرحمن ،طارق خان اور شاکر اعوان، وقاص اعوان، ارشد علی، رائے شاہ نواز، نوید حیات اور یاسر عباسی نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل، تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور عدالتی رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کورٹ رپورٹرز نے ہمیشہ مستند اور ذمہ دار رپورٹنگ کی روایات کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران پیشہ ور اور تجربہ کار کورٹ رپورٹرز ہیں جو عدالتی نظام اور عوام کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے بھی کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری انداز میں قیادت کا انتخاب صحافتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ رپورٹرز نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کو اپنایا اور امید ہے کہ نئی منتخب قیادت تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنائے گی۔