ملتان ۔ 20 اکتوبر(اے پی پی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز نے اچھی کپتانی کی ٹیم کو بہتر طریقے سے لیکر چلا یہ عارضی چیزیں ہیں صحیح ہوجاتی ہیں، مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے ۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پنجاب کے دس روزہ دورے کے لئے ملتان پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ …
کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں، کڑوروں بچے سکول سے باہر ہیں،شاہدآفریدی کی میڈیاسے گفتگو

مزید خبریں
ملتان ۔ 20 اکتوبر(اے پی پی)سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز نے اچھی کپتانی کی ٹیم کو بہتر طریقے سے لیکر چلا یہ عارضی چیزیں ہیں صحیح ہوجاتی ہیں، مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے ۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پنجاب کے دس روزہ دورے کے لئے ملتان پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فلاحی کام کے لئے پنجاب میں جہاں جہاں جاؤں تعاون کی اپیل کرتا ہوں فلاحی منصوبہ کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہے، کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں، کڑوروں بچے سکول سے باہر ہیں خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جاسکتیں، معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے انہیں تعلیم دلوانی ہے، پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔ سرفراز نے اچھی کپتانی کی ٹیم کو بہتر لیکر چلا ہے یہ چیزیں عارضی ہوتی ہیں صحیح ہوجاتی ہیں مہنگائی کے حوالے سے تھوڑا صبر سے کام لے لینا چاہیے حکومت کو وقت دینا چاہیے۔








