کوشش ہے چیف الیکشن کمشنر ا ور ممبران کی تقرر یوں سمیت قانون سازی کے حوالے سے فیصلے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے ہوجا ئیں،پرویزخٹک

پشاور۔15دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے ہماری کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ا ور ممبران کی تقرر یوں سمیت قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ ہوجا ئیں ،الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی تین دفعہ ملاقات ہوچکی ہے آج دوبارہ ملاقات ہو گی، وزیر اعظم عمران کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے …

پشاور۔15دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے ہماری کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ا ور ممبران کی تقرر یوں سمیت قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ ہوجا ئیں ،الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی تین دفعہ ملاقات ہوچکی ہے آج دوبارہ ملاقات ہو گی، وزیر اعظم عمران کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی، کوئی ان ہائو س تبدیلی نہیں آئے گی ،مولانا فضل الرحمان کا اپنا منطق ہے ، ایسا نہیں ہوسکتا کہ حکومت کو کوئی اپنی مرضی سے گرادے ، یہ ناممکن سی بات ہے اور بہت جلدان کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کے اپنے کتنے ممبرا ن کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے ہماری حکومت اقوام متحدہ اور دنیا کے مختلف اداروں سمیت دنیا کے ہر فورم پرکشمیر ی کیلئے آواز بلند کرتی ہے ،کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصا ن مولانا فضل الرحمان کے دھرنے نے پہنچایا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ بیک گرائو نڈ میں چلایا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار لال کرتی نوشہرہ کینٹ میں شمولیتی اور نوشہرہ کلاں وزیر آباد میں سوئی گیس کی فرہمی کے منصوبے سے متعلق منعقدہ جلسوں اور میڈیاسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبرانوں کے ناموںپر ابھی تک کوئی اتفاق نہیں ہوا،ہر ایک نام پر ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر بات چیت کررہے ہیں جوبھی اس عہدے کیلئے بہترین ہے اس کے نام پر مشاورت کے ساتھ فیصلہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوئی پیشن گوئی حقیقت پر مبنی نہیں وہ ہمیشہ بے پرکیاں اڑا تے ہیں، مولانا سمیت کئی سیاست دانوں کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کے ان کتنے ممبران اسمبلی ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ،مولانافضل الرحمان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کشمیر کاز پیچھے رہ گیا ، ہماری حکومت کوشش کررہی ہے کسی طرح کشمیرکا مسئلہ حل ہوں اور ساری دنیا میں ہم اس مسلئہ کو اٹھا رہے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، جیسا اپنے گھر کیلئے ہم کرتے ہے جب آپ قرض دارہوتے ہو تو کچھ سخت فیصلے کر نے پڑتے ہے اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے سخت فیصلے کیے ہے ، حالات بہتری کی طرف آرہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تھوڑے عرصے بعد سارا نظام دوبارہ ٹھیک ہو جائے گا، ڈالر بہت جلد نیچے آجائے گا جس سے مہنگائی کم ہوجائے گی ،ہمارے خسارے کم ہونے شروع ہوگئے ہے جبکہ ذرائع آمدن بڑھنی شروع ہوگئی ہے اور اگلے سال پاکستان صیحح ٹریک پر چل پڑے گا اور اچھے نتائج آناشرو ع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور پر وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہیں ، جس کسی نے بھی زیادتی کی ہے پنجاب حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی ، حکومت کا کام ہے ان کو سزاد دینا اور پنجا ب حکومت اس حوالے سے اپنا کام کررہی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میر ی ساری توجہ بجلی اور گیس کی فراہمی کیطرف ہے اللہ کے فضل وکرم سے ضلع نوشہرہ میں کوئی ایسا علاقہ نہیں بچے گا جوسوئی گیس سے مرحوم ہو گا،