کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):آئی سی سی کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کولمبو سے کینیڈی تک شٹل سروس سری لنکن صحافیوں کی درخواست پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اخراجات سے فراہم کی جا رہی ہے، اسی وجہ سے یہ سہولت صرف کینیڈی میں سری لنکا کے میچز تک محدود رکھی گئی ہے۔ دیگر ٹیموں یا دوسرے وینیوز پر ہونے والے مقابلوں کے لیے یہ سروس دستیاب نہیں …
کولمبو سے کینیڈی تک شٹل سروس سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اخراجات سے فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان آئی سی سی
کولمبو ۔22فروری (اے پی پی):آئی سی سی کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کولمبو سے کینیڈی تک شٹل سروس سری لنکن صحافیوں کی درخواست پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اخراجات سے فراہم کی جا رہی ہے، اسی وجہ سے یہ سہولت صرف کینیڈی میں سری لنکا کے میچز تک محدود رکھی گئی ہے۔ دیگر ٹیموں یا دوسرے وینیوز پر ہونے والے مقابلوں کے لیے یہ سروس دستیاب نہیں ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد میڈیا نمائندگان کو میچ کوریج کے دوران سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاہم محدود دائرہ کار کے باعث بعض میچز کے لیے صحافیوں کو اپنے طور پر سفری انتظامات کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کینیڈی میں شیڈول پاکستان ٹیم کے دو اہم میچز میں سے 28 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے پاکستانی صحافی کولمبو سے کینیڈی تک مفت شٹل سروس سے استفادہ کر سکیں گے تاکہ کوریج کے دوران انہیں سفری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے برعکس 24 فروری کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول میچ کے موقع پر شٹل سروس فراہم نہیں کی جائے گی، جس کے باعث صحافیوں کو اپنی ٹرانسپورٹ کا بندوبست خود کرنا ہوگا۔









