کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شاندار کارکردگی

کولمبو۔10فروری (اے پی پی):کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کرکٹ کیئریر کا ایک اور ہدف حاصل کرلیاقومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز نے اپنی اننگ کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔صاحبزادہ فرحان نے یہ اعزاز محض 41 اننگز میں حاصل …

کولمبو۔10فروری (اے پی پی):کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کرکٹ کیئریر کا ایک اور ہدف حاصل کرلیاقومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز نے اپنی اننگ کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔صاحبزادہ فرحان نے یہ اعزاز محض 41 اننگز میں حاصل کیا،

جس سے ان کی مستقل مزاجی اور فارم کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں تیزی سے رنز بنانے والے نمایاں پاکستانی بلے بازوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی اس کارکردگی نے نہ صرف ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا بلکہ شائقین کرکٹ سے بھی خوب داد وصول کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم کے دوران صاحبزادہ فرحان کی بیٹنگ لائن اپ میں شمولیت ٹیم کے لیے ایک اہم اضافہ ثابت ہو رہی ہے اور ان کی فارم آنے والے میچز میں بھی پاکستان کے لیے امید افزا سمجھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں