کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کے دوران ٹاس کی تقریب ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی جب پاک بھارت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو ٹاس کے موقع پر ایک ساتھ موجود تھے، تاہم رسمی ہاتھ ملانے …
کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کے دوران ٹاس کی تقریب ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی

مزید خبریں
کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):کولمبو میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کے دوران ٹاس کی تقریب ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی جب پاک بھارت دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو ٹاس کے موقع پر ایک ساتھ موجود تھے، تاہم رسمی ہاتھ ملانے کی روایت برقرار نہ رہ سکی۔اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر فوری ردعمل سامنے آیا جہاں شائقین اور مبصرین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ حلقوں نے اسے موجودہ باہمی تعلقات کا عکس قرار دیا تو بعض نے اسے محض ٹیم پالیسی یا رسمی انداز میں تبدیلی سے تعبیر کیا۔
اس سے قبل بھی پاک بھارت میچز میں ٹاس یا میچ کے آغاز پر اسی نوعیت کی صورتحال سامنے آتی رہی ہے جس پر بحث چھڑتی رہی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ہمیشہ عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور روایتی مسابقت کے باعث یہ میچز صرف کھیل تک محدود نہیں رہتے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں افراد ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس مقابلے کو دیکھتے ہیں۔میدان کے اندر جہاں سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، وہیں میدان سے باہر کی سرگرمیاں، رویے اور لمحات بھی خبروں اور تجزیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ٹاس کی تقریب میں مصافحہ نہ ہونا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر زیر بحث ہے، تاہم دونوں ٹیمیں میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں اور شائقین کو ایک اعلیٰ معیار کے مقابلے کی توقع ہے۔








