کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 164 ہوگئیں

کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے باعث اموات بڑھ کر 164 ہو گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے کے باعث پیریرا اور کالی سمیت کئی شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ مانیسیلس شہر کے ایک تاریخی گرجا گھر کے ایک مینار میں بھی شدید دراڑیں پڑ گئیں

بگوٹا۔11اگست (اے پی پی):کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے باعث اموات بڑھ کر 164 ہو گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے کے باعث پیریرا اور کالی سمیت کئی شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ مانیسیلس شہر کے ایک تاریخی گرجا گھر کے ایک مینار میں بھی شدید دراڑیں پڑ گئیں۔ ہنگامی کارکن منہدم عمارتوں اور گھروں کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ملک میں کئی دہائیوں کے دوران آنے والے انتہائی شدید زلزلے سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تقریباً 22 لاکھ آبادی والے شہر کالی میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں یا خطرناک حد تک ایک جانب جھک گئیں، جس کے باعث شہریوں کو گھروں سے نکل کر سڑکوں پر پناہ لینا پڑی۔ شہر کے ایک ہسپتال کی کئی بالائی منزلیں، جن میں کچھ حصے بچوں کے علاج کے لیے مختص تھے، منہدم ہوگئیں۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ارنے ٹوریس کاسترو نے کیراکول ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج کچھ مریض ملبے تلے دب گئے جبکہ تقریباً 600 افراد کو طبی امداد دی گئی۔ شدید متاثرہ ریاست ریسارالدا کے دارالحکومت پیریرا میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جہاں رہائشی علاقوں کے پورے بلاکس ملبے کے دھیر بن گئے ہیں۔

 

مزید خبریں