میکسیکو سٹی۔15جنوری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات 3 فروری کو متوقع ہے۔ تاس کے مطابقصدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے پر امریکا اور کولمبیا کے درمیان حالیہ دنوں میں بحث و مباحثے میں شدت آئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی۔ ان کا …
کولمبین صدر کا امریکی ہم منصب سے 3 فروری کو ملاقات کا اعلان

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔15جنوری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات 3 فروری کو متوقع ہے۔ تاس کے مطابقصدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے پر امریکا اور کولمبیا کے درمیان حالیہ دنوں میں بحث و مباحثے میں شدت آئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات نہایت اہم ہے اور اس کے نتائج کا انتظار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ملک میں سماجی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ صدر پیٹرو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی سکون برقرار رکھنے اور صدر ٹرمپ کے بیانات کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ منفی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کولمبیا کے صدر کو دی گئی ان کی وارننگ اب بھی برقرار ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کولمبیا پر منشیات کی پیداوار کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو امریکا طاقت کے استعمال پر غور کر سکتا ہے۔
دوسری جانب صدر پیٹرو نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دینے کے بجائے صدر ٹرمپ کو امریکا میں کوکین کی اسمگلنگ روکنے کی کوششوں پر انہیں تمغے دینے چاہئیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ’’ضعفِ دماغی‘‘ کا شکار ہو چکے ہیں۔








