اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) کینڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے تناظر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان اور کینیڈا کی باہمی تجارت اور کاروبار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سٹارٹ اپ گرنڈ”پاکستان چیپڑ کے زیر انتظام“گلوبل پاکستان ٹیک سمٹ“ کے ورچوئیل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی …
کووڈ۔ 19 کے تناظر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے پاکستان اور کینیڈا کی تجارت اور کاروبار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، رضا بشیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) کینڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے تناظر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان اور کینیڈا کی باہمی تجارت اور کاروبار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سٹارٹ اپ گرنڈ”پاکستان چیپڑ کے زیر انتظام“گلوبل پاکستان ٹیک سمٹ“ کے ورچوئیل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حالیہ وباءکے معاشی نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔کینیڈا سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی اداروں پر زور دیا کہ تعلیم ، مالیات ،پروفیشنل سروسز، مینو فیکچرنگ ، تعمیرات ، تیل و گیس، قدرتی وسائل، آئی سی ٹی اور پبلک سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ اشتراک کار پر غور کریں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی اور مواصلات کی وزارت بھی آئی ٹی کی صنعت کی معاونت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نجی شعبہ کے شراکت داروں کے تعاون سے بہتر اشتراک کار قائم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی تا مارچ2019-20 ءکے دوران آئی ٹی اور مواصلات کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ شعبہ کی شرح نمو میں بہتری ہوئی ہے۔کینیڈا کی پاکستان میں ہائی کشمنر وینڈی گلمور نے بھی سمٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان اور بالخصوص فیصل آباد سے کینیڈا کی کمپنوں میں آئی ٹی ماہرین کو روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سافٹ وئیر کی تیاری کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی ماہرین کی کاوشوں کا سراہا۔








