کووڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا،سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے، چینی سفیر نونگ رونگ

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا،سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان-چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آل پاکستان-چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراءتقریب میں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا۔

لاہور -کراچی موٹروے تکمیل کی طرف گامزن ہے جبکہ ایچ وی ٹی سی ٹرانسمیشن لائن یکم ستمبر سے کمرشلی آپریشنل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر فری زون اور رشکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال آغاز ہو چکا ہے۔

سی پیک سے بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر متحد ہو کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ ایک دوسرے سے کندھا ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے پاک ۔چین دوستی زندہ باد بھی کہا ۔