کوویڈ19 لاک ڈاو¿ن اور اٹاری سرحد کی بندش کے باعث بھارت میں پھنسے مزید 75 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) کوویڈ19 کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن اور اٹاری سرحد کی بندش کے باعث بھارت میں پھنسے مزید 75 پاکستانی جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ انکی وطن واپسی میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، دیگر متعلقہ پاکستانی حکام، نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن اور بھارتی حکام نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ یہ پاکستانی احمد آباد، جودھ پور، ممبئی، الہ …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) کوویڈ19 کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن اور اٹاری سرحد کی بندش کے باعث بھارت میں پھنسے مزید 75 پاکستانی جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ انکی وطن واپسی میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، دیگر متعلقہ پاکستانی حکام، نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن اور بھارتی حکام نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ یہ پاکستانی احمد آباد، جودھ پور، ممبئی، الہ آباد، امرتسر، بریلی اور دیگر بھارتی شہریوں میں لاک ڈاو¿ن اور واہگہ بارڈر کی بندش کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ 20 مارچ سے اب تک بھارت میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔