کوہاٹ میں مسافرکوچ کوحادثہ،پانچ افراد زخمی

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مطابق مسافر کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے درہ آدم …

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مطابق مسافر کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل منتقل کر دیاگیا۔زخمیوں میں بلال ،سلیمان ،بلال ،ارسلان اور ظاہر خان شامل ہیں ۔ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔