کویت سٹی۔10فروری (اے پی پی):کویت کی حکومت نے چار4 ہزار 135 خواتین سمیت چار ہزار 141 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے۔ سرکای گزٹ کویتی الیوم کے مطابق شہریت کی منسوخی کابینہ کی منظوری اور امیری فرمان کے ذریعے کی گئی۔پہلے فرمان کے تحت4افراد سے شہریت واپس لی گئی، دوسرے فرمان کے ذریعے ایک شخص اور اس کی کفالت میں افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔ کابینہ کے ایک …
کویت میں 4 ہزار سے زیادہ خواتین کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

مزید خبریں
کویت سٹی۔10فروری (اے پی پی):کویت کی حکومت نے چار4 ہزار 135 خواتین سمیت چار ہزار 141 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے۔ سرکای گزٹ کویتی الیوم کے مطابق شہریت کی منسوخی کابینہ کی منظوری اور امیری فرمان کے ذریعے کی گئی۔پہلے فرمان کے تحت4افراد سے شہریت واپس لی گئی، دوسرے فرمان کے ذریعے ایک شخص اور اس کی کفالت میں افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔
کابینہ کے ایک فیصلے میں کویتی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 21 کے تحت کسی دوسرے فرد اور اس سے وابستہ افراد کی شہریت واپس لینے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل کویتی وزیر داخلہ نےاعلان کیا تھا کہ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے، انہیں وہ تمام فوائد ملتے رہیں گے جو پہلے کویتی شہری کے طور پر انہیں حاصل تھے۔








