کویت کے اول نائب وزیر اعظم شیخ فہد یوسف کا کیمپ بیورنج کا دورہ،کویت اور امریکا کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کا اعادہ کیا

کویت سٹی۔20جنوری (اے پی پی):کویت کے اول نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع و وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کیمپ بیورنج کا دورہ کیا اور کویت اور امریکا کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کا اعادہ کیا۔ عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران کویتی وزیر دفاع نے یو ایس آرمی سینٹرل اور تھرڈ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک اور کویت میں امریکی سفیر سے …

کویت سٹی۔20جنوری (اے پی پی):کویت کے اول نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع و وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کیمپ بیورنج کا دورہ کیا اور کویت اور امریکا کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کا اعادہ کیا۔

عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران کویتی وزیر دفاع نے یو ایس آرمی سینٹرل اور تھرڈ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک اور کویت میں امریکی سفیر سے ملاقات کی۔شیخ فہد یوسف سعود الصباح کو کیمپ کے کاموں اور فوجیوں کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے آپریشنل منصوبوں و مشنوں کا بھی جائزہ لیا اور کویت اور امریکا کے درمیان ٹریننگ اور ڈیفنس کو آرڈینیشن پارٹنر شپ کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس دورے میں کویتی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف ایئرمارشل شیخ صباح جابر احمد الصباح اور دیگر سینیئر افسران بھی ہمراہ تھے۔