کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بعض علا قوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا ،محکمہ موسمیات

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):کو ئٹہ سمیت بلو چستان کےبعض علا قوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صو بے کے شمالی اضلاع میں سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ ساحلی علا قوں میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے، وادی کو ئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہے گا شہر میں کم سے کم دو ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ …

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):کو ئٹہ سمیت بلو چستان کےبعض علا قوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صو بے کے شمالی اضلاع میں سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ ساحلی علا قوں میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے، وادی کو ئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہے گا شہر میں کم سے کم دو ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت ، جیونی15،سبی7، نوکنڈی12،گوادر13، قلات میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صو بے کے شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ شام کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد ،نصیر آباد،جھل مگسی ، سبی اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔