کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے، پاکستان میں موجود دنیا کی بلند چوٹیاں دنیا بھر کے کوہ پیماﺅں کی توجہ کا مرکز ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے، پاکستان میں موجود دنیا کی بلند چوٹیاں دنیا بھر کے کوہ پیماﺅں کی توجہ کا مرکز ہیں اور پاکستان کوہ پیماﺅں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں نیپالی سفارتخانے کے تعاون …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے، پاکستان میں موجود دنیا کی بلند چوٹیاں دنیا بھر کے کوہ پیماﺅں کی توجہ کا مرکز ہیں اور پاکستان کوہ پیماﺅں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں نیپالی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کئے گئے ’ماﺅنٹ ایورسٹ ڈے‘ میں بطور مہمان خصوصی اپنی گفتگو میں کیا۔ تقریب میں پاکستان کی طرف سے ماﺅ نٹ ایورسٹ کو پہلی مرتبہ سر کرنے والے نذیر صابر نے بھی شرکت کی ۔ وزیر مملکت نے نذیر صابر کی پاکستان کیلئے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوتے انھیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔نذیر صابر نے 17مئی 2000کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ان کے بعد حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی پاکستان کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزا زحاصل کر چکے ہیں۔ تقریب کے دوران خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے ، اس کی بدولت پہاڑی علاقوں میں بسے والی آبادیوں کے مسائل بھی اجاگر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بھی دنیا کی بلند چوٹیاں موجود ہیں جو دنیا بھر کے کوہ پیماﺅں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ پاکستان کوہ پیماﺅں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔نذیر صابر نے حاضرین سے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دلچسپ اور پر خطر واقعات بھی بیان کئے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply