سرینگر ۔ 25 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے گزشتہ سال کے انتفاضہ کے دوران گرفتار کئے گئے حریت رہنماﺅں اور کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کی سرکاری پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیاجارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
کٹھ پتلی انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں حالات کو مخدوش بنارہی ہے ،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور کالے قوانین کا اطلاق تشویش ناک ہے،سید علی گیلانی ،حریت رہنما کا تمام نظربندوںکی رہائی کا مطالبہ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 25 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے گزشتہ سال کے انتفاضہ کے دوران گرفتار کئے گئے حریت رہنماﺅں اور کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کی سرکاری پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیاجارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بیشتر نظربندوںکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامت جاری کئے ہیں تاہم ان پر دوبارہ کالا قانون لاگو کر کے انہیںحبس بے جامیںر کھا جارہا ہے ۔







