اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق فخر امام نے کہا ہے کہ کپاس ملک کے زرعی معاشی شعبہ میں ایک اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کپاس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہم کپاس کے شعبہ کو آگے لے جائیں گے۔ سیّد فخر امام نے کہا …
کپاس ملک کے زرعی معاشی شعبہ میں اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے، فخر امام

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق فخر امام نے کہا ہے کہ کپاس ملک کے زرعی معاشی شعبہ میں ایک اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کپاس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہم کپاس کے شعبہ کو آگے لے جائیں گے۔ سیّد فخر امام نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے کپاس فصل تباہ ہو گئی، بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین زراعت کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس موقع پر کاٹن کمشنر خالد عبداﷲ نے کہا کہ 100 ارب روپے کپاس کے ذریعے دیہات میں جاتی ہے، تقریباً 1300 جننگ یونٹس ہیں۔ خالد عبداﷲ نے کہا کہ 13 بلین ڈالر کی کپاس کی مصنوعات کی برآمدات ہوتی ہیں،2.3 ملین ہیکٹر پر اس سال کپاس اگائی جائے گی،85 فیصد کپاس چھوٹے کاشتکار اگاتے ہیں۔ خالد عبداﷲ نے کہا کہ چھوٹا کاشتکار میکانائزیشن سے بھی محروم رہتا ہے، وزارت قومی تحفظ خوراک کپاس کے مسائل غافل نہیں ہے۔








