کپتانی کی ذمہ داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی،بابراعظم

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی کی ذمہ داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی،کیونکہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے دونوں چیزوں کو الگ رکھا ہے، بابر اعظم کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا اور انہیں تمام فارمیٹ میں ٹیموں کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی کی ذمہ داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی،کیونکہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے دونوں چیزوں کو الگ رکھا ہے، بابر اعظم کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا اور انہیں تمام فارمیٹ میں ٹیموں کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے 26 سالہ کھلاڑی کی پہلی ذمہ داری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز میں ہوگی جو نیوزی لینڈ کے خلاف بالترتیب 26-30 دسمبراور 3-7 جنوری کو ماؤنٹ مونگنئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔بابر اعظم نے پاکستان کے شائقین سے توقعات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ، "لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں لیکن اس سے مجھ پر دباؤ نہیں پڑتا کیونکہ میں اسے اپنا اعتماد بڑھانے کے لئے استعمال کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اپنی ٹیم کی کارکردگی کےبارے میں پراعتماد ہوں. ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پراعتماد ہیں اور امید ہے کہ ہم ایک اچھی کھیل کا مظاہرہ کریں گے، معمول سے پہلے نیوزی لینڈ پہنچنا ، حالات سے ہم آہنگ اور سیریز کے لئے مناسب تیاری میں مدد گار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اچھا ریکارڈ ہے۔ہماری ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا عمدہ امتزاج موجود ہے۔ ہم اس موقع کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں اور آنے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے مضبوط ٹیم بنانا چاہتے ہیںپہلے تین دن سخت رہیں گے کیونکہ ہمیں اپنے کمرے چھوڑنے اور دوسرے کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیکن ہم اس کی عادت ڈال رہے ہیں۔بابراعظم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ٹیم انتخاب کے معاملات میں اپنی رائے دیتا ہوں کیونکہ میں وہی ہوں جو فیلڈ میں سائیڈ کی قیادت کرے گا۔ میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہوں کہ میرا ان پٹ ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔

مزید خبریں