کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کو وسعت دی جارہی ہے، محمدعلی

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی کی زیرصدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے محکمہ امور کے متعلق بریفنگ دی، سپورٹس بورڈ پنجاب، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور پی ایم یو سپورٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میںسیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی کو بتایا …

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی کی زیرصدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری نے محکمہ امور کے متعلق بریفنگ دی، سپورٹس بورڈ پنجاب، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور پی ایم یو سپورٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میںسیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی کو بتایا گیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے جنرل باڈی اجلاس اور نیشنل گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد شاندار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انڈر16سپورٹس کیلنڈر اور سپورٹس سکیموں بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کو وسعت دی جارہی ہے، ہمارا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے، پنجاب میں نئے سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجا ب محمد علی نے مزید کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیشنل گیمز کے میڈلسٹ ہمارے ہیروز ہیں ان کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس شبیرحسین چیمہ ،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، ڈپٹی ڈائریکٹرمرزاندیم اور پی ایم یو کے افسران نے شرکت کی ہے۔