اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن (سکواش)جان شیر خان نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑی سخت سے سخت محنت کریںتو دنیا میں کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ، دنیا پر کئی برسوں تک سکواش کے میدان میں حکمرانی کرنے والے پاکستانی ہیروجا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں …
کھلاڑی محنت کریں تو دنیا میں کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن (سکواش)جان شیر خان نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑی سخت سے سخت محنت کریںتو دنیا میں کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ، دنیا پر کئی برسوں تک سکواش کے میدان میں حکمرانی کرنے والے پاکستانی ہیروجا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں پاکستان نے کئی عرصہ تک حکمرانی کر رکھی ہے جس میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ، سکواش اورسنوکر وغیرہ شامل ہیں اور آہستہ، آہستہ یہ اعزارت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے ، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنی اور آرگنائزر نے دلچسپی لینی چھوڑ دی ،اگر کھلاڑی محنت کرتے تو کوئی شک نہیں کہ یہ اعزارت ہمارے پاس اب بھی ہوتے، جن ملکوںنے کھیلوں میںہم سے سیکھا وہ ہم سے آگے نکل گئے ہیں،








