کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 ، راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا آغاز

راولپنڈی ۔19جنوری (اے پی پی):کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز کراٹے اور ماس ریسلنگ کے مقابلوں کے ٹرائلز منعقد کئے گئے جن میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ راولپنڈی ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کراٹے کے ٹرائلز منعقد ہوئے …

راولپنڈی ۔19جنوری (اے پی پی):کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز کراٹے اور ماس ریسلنگ کے مقابلوں کے ٹرائلز منعقد کئے گئے جن میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کراٹے کے ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 51 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شفاف سلیکشن کے بعد 8 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ منتخب ہونے والی کراٹے پلیئرز میں دیا سراج، انزلہ ندیم، طوبیٰ، مقدس فاطمہ، فضا عابد، زینب جمشید، مشال اور ایزا شامل ہیں۔

اسی طرح ماس ریسلنگ کے ٹرائلز میں 33 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے کارکردگی کی بنیاد پر 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب ہونے والی ماس ریسلنگ پلیئرز میں سیماب، لاریب، پاکیزہ، لائبہ، عائشہ، عائشہ اروٰی، نمرا ازرم اور ہادیہ شامل ہیں۔

ٹرائلز کی نگرانی ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس وحید احمد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے دیگر آفیشلز کے ہمراہ کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔