کھیلوں کے ذریعے معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرسرگودھا

سرگودھا۔ 05 جنوری (اے پی پی):صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، کھیلوں کے ذریعے معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سرگودھا ملک آفتاب اعوان نے سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ قائد اعظم سپورٹس گالا کے دوران بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل …

سرگودھا۔ 05 جنوری (اے پی پی):صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، کھیلوں کے ذریعے معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سرگودھا ملک آفتاب اعوان نے سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ قائد اعظم سپورٹس گالا کے دوران بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے وسیع تر مفادات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے جامع حکمتِ عملی کے تحت مصروفِ عمل ہے تاکہ ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔ سرگودھا پریس کلب کے زیرِ اہتمام سپورٹس گالا کی روایت لائق تحسین ہے اور یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہنا چاہئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکٹری شیخ رضوان نے کہا کہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد اپنے شعبہ کی مسلمہ اہمیت کے پیشِ نظر اپنی ذُمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے حوالہ سے بانی پاکستان کی یاد میں سپورٹس گالا کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ قلم، کیمرہ اور مائیک کے ساتھ معاشرتی اصلاح و اجماعی بہتری کیلئے مصروف عمل ریاست کے چوتھے ستون سے منسلک افراد بھی فزیکل ایکٹیویٹیزکا حصہ بنیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا پریس کلب کے زیرِاہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے رجحان ساز کردار ادا کیا جائے جس کے مستقبل میں دور رس اثرات برآمد ہوں گے۔