کیلیفورنیا میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

سان فرانسسکو۔15جنوری (اے پی پی):امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یہ بات کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول (سی ایچ پی ) نے بتائی ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے تہاما کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک پک اَپ ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کی درمیانی لائن …

سان فرانسسکو۔15جنوری (اے پی پی):امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یہ بات کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول (سی ایچ پی ) نے بتائی ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے تہاما کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک پک اَپ ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کی درمیانی لائن عبور کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کاؤنٹی ٹرانزٹ بس سے ٹکرا گیا۔حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور سمیت پانچ مسافر سوار تھے۔

تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیوروں اور چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔