سیکرامنٹو ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون سینکڑوں چوہوں کے ساتھ ایک وین میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیلیفورنیا میں رہنے والی یہ خاتون طویل عرصے سے ایک وین میں 300 سے زیادہ چوہوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ابتداء میں خاتون نے صرف 2 چوہوں کے ساتھ ایک وین میں رہنا شروع کیا جس کے بعد …
کیلی فورنیا میں سینکڑوں چوہوں کے ساتھ رہنے والی خاتون

مزید خبریں
سیکرامنٹو ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون سینکڑوں چوہوں کے ساتھ ایک وین میں زندگی بسر کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیلیفورنیا میں رہنے والی یہ خاتون طویل عرصے سے ایک وین میں 300 سے زیادہ چوہوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ابتداء میں خاتون نے صرف 2 چوہوں کے ساتھ ایک وین میں رہنا شروع کیا جس کے بعد ان چوہوں نے بچے دیے اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا جو اب 300 سے بھی تجاوز کر چکے ہیں ۔ چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر مذکورہ خاتون نے سین ڈیاگو ہیومن سوسائٹی سے مدد طلب کرلی۔ سین ڈیاگو ہیومن سوسائٹی کی رکن ڈینی کوک کا کہنا تھا کہ اب چوہوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی۔ ہیومن سوسائٹی کی انتظامیہ نے خاتون کی وین سے تمام چوہوں کو 2 دن میں نکال باہر کیا ۔








