کیمپ جیل لاہور میں آتشزدگی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیدیا

لاہور۔6 جنوری(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیمپ جیل لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا، وزیراعلی نے کیمپ جیل میں اتوار کی رات گئے نیب کی بیرک میں اچانک آ گ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی چوبیس گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، …

لاہور۔6 جنوری(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیمپ جیل لاہور میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا، وزیراعلی نے کیمپ جیل میں اتوار کی رات گئے نیب کی بیرک میں اچانک آ گ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی چوبیس گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ،واضح رہے کہ گزشتہ رات کیمپ جیل نےب بیرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بیرک میں موجود (ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق بھی اس واقعہ میں معمولی زخمی ہوئے، جیل انتظامیہ نے آتشزدگی کی اطلاع ریسکیو 1122 کو نہ دی اور جیل انتظامیہ نے آگ پر خود سے قابو پا لیا ۔

مزید خبریں