اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں کیمیائی مصنوعات، سرجیکل آلات اور مشینری ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ میں کیمیائی مصنوعات اور کیمیکلز کی برآمدات سے 255670 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا جو گذشتہ …
کیمیائی مصنوعات، سرجیکل آلات اور مشینری، ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں کیمیائی مصنوعات، سرجیکل آلات اور مشینری ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ میں کیمیائی مصنوعات اور کیمیکلز کی برآمدات سے 255670 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا جو گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 25.08 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصہ میں سرجیکل آلات کی برآمدات سے پاکستان نے 91295 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 74423 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا، یوں اضافہ کی شرح 22.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔








