کینجھر جھیل میں کشتی اُلٹنے سے8افراد جاں بحق

ٹھٹھہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) ٹھٹہ شہرکی کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی تیز ہوا کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور بچوں سمیت 8افراد ڈوب کر جا بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہو ئے نعشیں اور متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کشتی میں حادثے کے وقت 14افراد …

ٹھٹھہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) ٹھٹہ شہرکی کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی تیز ہوا کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور بچوں سمیت 8افراد ڈوب کر جا بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہو ئے نعشیں اور متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کشتی میں حادثے کے وقت 14افراد سوار تھے جن میں سے اکژیت خواتین کی تھی۔