کینسر عالمی چیلنج ، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر سے مرض سے بچا جا سکتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کینسر ایک عالمی چیلنج ہے، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر سے کینسر جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔رواں سال کے عالمی یوم کینسر کا تھیم ’’یونائیٹڈ بائے یونیک‘‘ کینسر کے ہر مریض کی منفرد جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم کینسر پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کینسر ایک عالمی چیلنج ہے، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر سے کینسر جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔رواں سال کے عالمی یوم کینسر کا تھیم ’’یونائیٹڈ بائے یونیک‘‘ کینسر کے ہر مریض کی منفرد جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم کینسر پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہپارلیمان کینسر کے مریضوں کے علاج تک رسائی اور صحت کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔قومی ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے حکومت کا تاریخی اقدام ہے، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین کی فراہمی قابلِ تحسین اقدام ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور میں جدید کو-ایبلیکشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ طبی معائنہ کینسر سے بچاؤ کے لیے مؤثر ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور مثبت رویہ اختیار کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے۔کینسر سے متعلق آگاہی اور طبی سہولیات تک رسائی کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں ناگزیر ہے۔

مزید خبریں