لندن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) انگلش کلب کینٹ نے آئندہ سیزن 2020ء کے لئے افغانستان کے آل رائونڈر محمد نبی سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت 34 سالہ افغانی آل رائونڈر محمد نبی اگلے سیزن میں پورے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچوں کیلئے کینٹ کو دستیاب ہوں گے۔ محمد نبی نے گذشتہ سیزن میں بھی کینٹ کی نمائندگی کی تھی۔ محمد نبی کو 3 ٹیسٹ، 124 ون …
کینٹ کا آئندہ سیزن کیلئے افغانی آل رائونڈر محمد نبی کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

مزید خبریں
لندن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) انگلش کلب کینٹ نے آئندہ سیزن 2020ء کے لئے افغانستان کے آل رائونڈر محمد نبی سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت 34 سالہ افغانی آل رائونڈر محمد نبی اگلے سیزن میں پورے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچوں کیلئے کینٹ کو دستیاب ہوں گے۔ محمد نبی نے گذشتہ سیزن میں بھی کینٹ کی نمائندگی کی تھی۔ محمد نبی کو 3 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 72 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ محمد نبی نے اپنے بیان میں کہا کہ کینٹ کے ساتھ آئندہ سیزن کیلئے دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینٹ کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں بھی بہت لطف اندوز ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔








