اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 339.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران 38.2 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 339.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 245.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
دسمبر2021 میں کینیڈاسے ترسیلات زرکاحجم56.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2020 میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








