اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا اور پاکستان دونوں کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں اور تجارت کے شعبے میں کاروباری اشتراک اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعہ ان کو مل کر کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا پاکستان گلوبل …
کینیڈا پاکستان گلوبل کانگریس کے وفد کی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ سے ملاقات
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا اور پاکستان دونوں کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں اور تجارت کے شعبے میں کاروباری اشتراک اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعہ ان کو مل کر کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا پاکستان گلوبل کانگریس (سی پی جی سی) کی نمائندگی کرنے والے سرکردہ مقامی تاجروں اور کاروباری افراد کے ایک گروپ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران کیا جو کہ ایک غیر منافع بخش اونٹاریو میں مقیم تنظیم ہے جو کینیڈا اور پاکستان کے مابین کاروبار اور تجارت ، آر اینڈ ڈی اور ثقافتی سرگرمیاں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔ملاقات کے دوران ، سی پی جی سی کے ایگزیکٹو بانی ممبران ندیم یونس ، ظفر چودھری اور اسامہ اعجاز سمیت نے ہائی کمشنر کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو ان کے بقول ، کینیڈا میں پاکستان کے مابین پائے جانے والے تجارت اور کامرس سے متعلقہ شعبوں میں فاصلے کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کاروبار سے متعلق دیگر شعبوں اور ممکنہ کاروباری افراد (انٹرپرنیورز)کی مناسب آر اینڈ ڈی کے ذریعے صیحیح مارکیٹ کے انتخاب اور خوشحال کاروباری برادری کی سہولت کاری اور تشکیل میں مدد دیناہے۔ہائی کمشنر رضا نے سی پی جی سی ، کینیڈا اور شمالی امریکہ میں پاکستانی برادری اور دیگر تنظیموں سے بھی درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان میں تعلیم ، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ وقت اور وسائل کی سرمایہ کاری کریں اور اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ بات چیت اور روابط کو بڑھا یں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، رہائش ، خوراک اور مشروبات ، لائیو سٹاک اور ڈیری ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، آئی ٹی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کچھ کلیدی شعبے ہیں جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وسائل کی فراہمی اور بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوٹاوا میں پاکستان مشن اور کینیڈا کے دوسرے شہروں میں پاکستان کے قونصل خانے،مقامی تاجروں اور کاروباریوں کو بی ٹو بی تعاون اور شراکت داری میں مدد دے سکتے ہیں ، اور یہ کہ ٹی ڈی اے پی اور بورڈ آف انوسٹمنٹ جیسے ادارے اس سلسلے میں مشترکہ کوششوں اور اقدامات کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں۔









