کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد

آٹوا ۔ 16 اگست (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ یوم آزادی کی خوشیوں میں پاکستان کے عوام اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی خوشیوں میں ہیں۔ کینیڈا ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پاکستان کے قیام کے بعدسب سے پہلے پاکستان سے سفارتی تعلقات قائم کئے۔ دونوں ممالک کے عوام کے …

آٹوا ۔ 16 اگست (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ یوم آزادی کی خوشیوں میں پاکستان کے عوام اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی خوشیوں میں ہیں۔ کینیڈا ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پاکستان کے قیام کے بعدسب سے پہلے پاکستان سے سفارتی تعلقات قائم کئے۔ دونوں ممالک کے عوام کے رابطے اس سے بھی پہلے کے ہیں۔ وہ علاقے جو اب پاکستان میں شامل ہیں ، کے رہنے والے تقریباً ایک صدی قبل کینیڈا آئے اور اب ہمارے باہمی روابط مزید گہرے ہوچکے ہیں۔