چنائی۔17فروری (اے پی پی):کینیڈین ٹیم کے اوپننگ بیٹر یووراج سمرا آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے،انہوں نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ کینیڈین بیٹر نے 19 سال اور 141 دن کی عمر میں سنچری بنا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمرترین …
کینیڈین بیٹر یووراج سمرا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے

مزید خبریں
چنائی۔17فروری (اے پی پی):کینیڈین ٹیم کے اوپننگ بیٹر یووراج سمرا آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے،انہوں نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
کینیڈین بیٹر نے 19 سال اور 141 دن کی عمر میں سنچری بنا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمرترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں کم عمری میں سنچری بنانے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی بیٹر احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2014 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 22 سال اور 127 دن کی عمر میں سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ یووراج سمرا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے ایسوسی ایٹ ملک کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔








