شارجہ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ایشین بریڈ مین اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر بے حد مایوسی ہوئی، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے، ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کو نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا، اچھی ٹیمیں وہی ہوتی ہیں جو انٹرنیشنل مقابلوں …
کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی، امید ہے کہ گرین شرٹس ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر دوبارہ فتوحات کا سفر شروع کرے گی، ظہیر عباس

مزید خبریں
شارجہ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ایشین بریڈ مین اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر بے حد مایوسی ہوئی، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے، ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کو نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا، اچھی ٹیمیں وہی ہوتی ہیں جو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی تیار کریں، اسی طرح پاکستان کو بھی بہترین بیک اپ تیار کرنا چاہیے۔ ہفتے کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ان سے غلطیاں ہوئیں، نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر کھلاڑیوں کو سیکھنا پڑے گا۔








