کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدرکا 23 واں یوم شہادت، آئی جی ایف سی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدرکا 23 واں یوم شہادت، آئی جی ایف سی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

راولپنڈی۔5جولائی (اے پی پی):کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 23 ویں یوم شہادت کے موقع پرشہید کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سول اور عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی