کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند

کراچی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47500 اور 47600 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 242.03 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47666.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 52 ارب 75 کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار 361 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ …

کراچی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47500 اور 47600 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 242.03 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47666.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 52 ارب 75 کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار 361 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 519 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 77 لاکھ 62 ہزار 760 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply