کراچی ۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے سبب73 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ روپے سے زائدبڑھ گئی …
کے ایس ای100انڈیکس 789.34پوائنٹس کے اضافے سے41071.30پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے سبب73 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ روپے سے زائدبڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.63فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میں سرگرم نظر آئے اور امریکی انتخابات میں صورتحال قدرے واضح ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے کھل کر حصص کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 41 ہزار کی حد بحال ہوگئی اورکاروبار میںتیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 789.34پوائنٹس کے اضافے سے41071.30پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 377.27پوائنٹس کے اضافے سے17243.24پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 428.63پوائنٹس کے اضافے سے28848.63پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1417.76پوائنٹس کے اضافے سے65753.84 کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے292کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 86میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔جمعرات کومجموعی طور پر35کروڑ66لاکھ55ہزار181حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز بدھ کو42کروڑ78لاکھ 48ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔کاروبار میںتیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ ایک کھرب19ارب55کروڑ28لاکھ15ہزار57روپے بڑھ کر75کھرب 84ارب 65کروڑ4لاکھ14ہزار635 روپے پر پہنچ گیا ۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں پاک ریفائنری،یونٹی فوڈز،پاک انٹرنیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،ٹی آر جی پاک لمٹیڈ،لوٹے کیمیکل،آغا اسٹیل،فوجی فوڈز،فوجی فرٹیلائزر اورٹی پی یل کارپوریشن شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت138.69روپے کے اضافے سے 6350روپے اور رفحان میظ71.50روپے کے اضافے سے8599روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس36.50روپے کی کمی سے 850.01روپے اوراسماعیل انڈسٹریز34.65روپے کی کمی سے427.35روپے ہوگئی۔








