لاہور۔28مارچ (اے پی پی):امریکہ میں قائم ''کے ٹو اسکواش کلب ''رواں سال اپریل میں اپنی تاریخ کے پہلے ''پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹس'' کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو کلب کی عالمی شناخت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے ان مقابلوں کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA)نے منظور کر لیا ہے۔دو مرحلوں پر مشتمل …
کے ٹو اسکواش کلب ”پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹس”کی میزبانی کیلئے تیارہے ، ترجمان
لاہور۔28مارچ (اے پی پی):امریکہ میں قائم ”کے ٹو اسکواش کلب ”رواں سال اپریل میں اپنی تاریخ کے پہلے ”پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹس” کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جو کلب کی عالمی شناخت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے ان مقابلوں کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA)نے منظور کر لیا ہے۔دو مرحلوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 8 سے 12 اپریل تک منعقد ہوگا،جس میں15 ہزار ڈالر انعامی رقم کا ”مینز چیلنجر ایونٹ”شامل ہے۔ اس ایونٹ میں سلمان خلیل، ٹام والش، محمد شرف اور یاسین الشافعی جیسے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ احسن ایاز بطور وائلڈ کارڈ انٹری شرکت کریں گے۔ ایونٹ کا فائنل12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں 22 سے 26 اپریل تک ویمنز چیلنجر ایونٹ منعقد ہوگا، جس کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس میں زینہ زین، لورا سلوا، لوسی اسٹیفانونی اور ملکہ طہ سمیت عالمی رینکنگ کی کھلاڑی حصہ لیں گی۔کے ٹو اسکواش کلب کے مالک کرامت اللہ خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم (جو لیجنڈری جہانگیر خان کے ساتھ 15 سالہ تجربہ رکھتے ہیں) کی قیادت میں یہ ایونٹس کلب کو عالمی اسکواش کے نقشے پر ایک نمایاں مقام دلانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔ ماضی میں ”سیٹلائٹ ایونٹس ”کی کامیاب میزبانی کے بعد اب ہایئر ٹیر مقابلوں کا انعقاد کلب کے بہترین انفراسٹرکچر اور تنظیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔









